پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ریڈیو پاکستان پشاور پر حملہ
اس حوالےسے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے بتایا کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے سینکڑوں کی تعداد میں عمارت پر اچانک دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کردیا۔
اس حوالےسے ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان طاہر حسن نے بتایا کہ پی ٹی آئی شرپسندوں نے سینکڑوں کی تعداد میں عمارت پر اچانک دھاوا بول دیا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نیوز روم اور مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے گزشتہ روز بھی عمارت پر حملہ کیا گیا تھا۔
طاہر حسن نے بتایا کہ آج بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ سٹاف کو تشدد کا نشانہ بناکر آگ لگا دی گئی، شرپسندوں نے چاغی یادگار اور ریڈیو آڈیٹوریم کو بھی نذرِ آتش کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی گرفتاری، احتجاج، توڑ پھوڑ، اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں مقدمات درج
مزید بتایا گیا کہ مختلف سیکشنز میں آتش زنی سے ریکارڈ اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ ریڈیو پاکستان کی عمارت میں کھڑی گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔
ڈی جی ریڈیو پاکستان نے مزید کہا کہ شرپسند سرکاری سامان بھی لوٹ کر لے گئے جن میں کیمرے، مائیک اور دیگر دفتری سازو سامان اور آلات شامل تھے۔
اس کے علاوہ شرپسندوں کو روکنے کی کوشش کرنے والے عملے پر مظاہرین نے تشدد کیا یہاں تک کہ خواتین سمیت عملے کے ارکان پر بھی تشدد کیا گیا۔