ٹوئٹر کا صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹوئٹر کے سربراہ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹوئٹر میں ویڈیو اور آڈیو کالز کے فیچرز شامل کریں گے۔ ٹوئٹر صارفین فون نمبر کے بغیر آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکیں گے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بہت جلد اس پلیٹ فارم سے آپ کے ہینڈل سے کسی کو بھی وائس اور ویڈیو چیٹ ہو سکے گی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ فون نمبر دیے بغیر دنیا میں کہیں بھی آپ لوگوں سے بات کر سکیں گے۔
ایلون مسک نے مزید کہا کہ میسجنگ سروس واٹس ایپ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، ٹوئٹر کا میسجنگ فیچر، مسینجر، سگنل، ٹیلی گرام اور واٹس ایپ جیسی مفت سروسز کا مقابلہ کرے گا۔ بدھ سے ٹوئٹڑ ڈائریکٹ مسیجز کو انکرپٹ کرنا شروع کر دے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں ایشیا کپ کے حوالے سے سرفراز احمد نے بڑا بیان دے دیا
یاد رہے کہ گزشتہ برس ٹوئٹر خریدنے کے بعد مسک نے ٹوئٹر میں تبدیلیاں متعارف کی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے تمام اکاؤنٹس سے مفت بلیو ٹِک واپس لے لیے تھے جبکہ نئے احکامات جاری کیے ہیں کہ کئی سالوں سے غیر فعال رہنے والے اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا جس سے فالوورز کی تعداد میں کمی ہو سکتی ہے۔