بیٹے کے مہنگے ترین کلوتھنگ برانڈ سے متعلق شاہ رخ خان نے کیا کہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رُخ خان نے بیٹے، آریان خان کے کپڑوں کے مہنگے ترین برانڈ پر رِدِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ دنوں شاہ رُخ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سوال و جواب کے سیشن کا آغاز کیا۔
اس سیشن میں حصہ لیتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف نے شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کے مہنگے ترین برانڈ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ڈیاوول ایکس‘ کے جیکٹ ہزار دو ہزار والے بھی بنادو، یہ والے خریدنے میں تو گھر چلا جائے گا‘۔
بالی ووڈ نے اپنی بھرپور حسِ مزاح کا استعمال کرتے ہوئے اس سوال کا جواب دیا۔
View this post on Instagram
شاہ رخ خان کا جواب میں لکھنا تھا کہ ’یہ ڈیاوول والے مجھے بھی سستا نہیں دے رہے ہیں، کچھ کرتا ہوں۔‘
مزید پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر گرفتار، وجہ بھی سامنے آگئی
واضح رہے کہ آریان خان نے حال ہی میں اپنے برانڈ کی پہلی کلیکشن پیش کی تھی جو کہ مارکیٹ میں آتے ہی معروف برانڈ بن گیا ہے، آریان خان کے برانڈ کے ایمبیسڈر ان کے والد، شاہ رخ خان ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کی پہلی کلیکشن مہنگی ترین ہونے کے باوجود ختم ہوگئی ہے۔