(شہزاد خان) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف لاہور سمیت دیگر شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان کے جاری احتجاج کے باعث ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہو گئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں جاری پر تشدد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کیلئے مختلف مقامات پر شیلنگ کی جارہی ہے اور ملک بھر سے پرتشدد واقعات میں ملوث کارکنان کی گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکنان کا ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا سلسلہ جاری
ملک میں جاری پر تشدد احتجاج کے باعث لاہور سمیت دیگر شہروں میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس پر سیکرٹری جنرل پیٹرولیم ڈیلرز جہانزیب ملک نے کہا ہے کہ آج آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے سپلائی نہیں آسکی، اگر جمعرات کے روز بھی سپلائی نہ آئی تو شہر کے 50 فیصد پیٹرول پمپس ڈرائی ہوجایئں گے، موجودہ تناؤ اور گہماگہمی کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کی جانب سے احتیاطاََ سپلائی نہیں کی گئی۔