(احتشام کیانی) مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے کا کیس, اسلام آباد ہائیکورٹ کا ٹیریان وائٹ کیس کے فیصلے پر اعلامیہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ 30 مارچ کو محفوظ ہوا، کاز لسٹ اجراء اور فریقین کو اطلاع دیے بغیر دو ججز کی رائے اپلوڈ کی گئی، دوججز کی رائے عدالتی فیصلہ نہیں، کیسز سے متعلق دو ججز کی رائے رولز کے خلاف ہے، کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جا رہا ہے، ویب سائٹ پر کاز لسٹ جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فرخ حبیب اور ان کے بھائی کے خلاف منی لانڈرنگ میں تحقیقات شروع
واضح رہے کہ مبینہ بیٹی کو کاغزات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نا اہلی کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے کچھ دیر قبل فیصلہ سنایا تھا جس میں درخواست گزار محمد ساجد کی عمران خان کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی تھی۔