لاہور کینٹ میں پی ٹی آئی کی بدترین غنڈہ گردی

May 10, 2023 | 16:52:PM
لاہور کینٹ میں پی ٹی آئی کی بدترین غنڈہ گردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کے پر تشدد احتجاج میں ملک بھر میں واقع سرکاری و پرائیویٹ املاک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

گزشتہ روز لاہور کینٹ میں پی ٹی آئی کی قیادت کے زیر سرپرستی ہزاروں کارکنان نے تاریخ کی بد ترین غنڈہ گردی کی۔ مظاہرین نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت منظم طریقے سے فوجی تنصیبات کو ٹارگٹ کرتے ہوئے جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار کا بدترین مظاہرہ کیا۔ اس دوران پی ٹی آئی کی قیادت میڈیا کی وساطت سے اپنے مشتعل ورکرز کو اکساتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ، احتجاج، ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر

پی ٹی آئی کے غنڈہ گرد جتھوں میں کینٹ کی حدود میں چڑھ دوڑے ۔ انہوں نے پولیس وینز اور سرکاری گاڑیوں کے علاوہ عام لوگوں کی متعدد گاڑیوں کی بھی توڑ پھوڑ کی گئی اور  نذر آتش کردیا گیا۔ اس کے علاوہ سرکاری دفاتر اور املاک کو بے دردی کے ساتھ نذر آتش کر دیا گیا۔ سی ایس ڈی سٹور میں بے شرمی کے ساتھ لوٹ گھسوٹ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ یہ سب گھناؤنے کام انہوں نے موقعے پر موجود اور فون پر دستیاب قائدین کی سرپرستی میں کئے۔ املاک کو نقصان پہنچانے سے روکنے کی بجائے پی ٹی آئی قائدین مظاہرین کو مسلسل دہشت گردی پر اکساتے رہے۔

دوسری جانب پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے انتہائی تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا اور پی ٹی آئی کے غنڈہ گردوں کو پرامن رہنے کی مسلسل اپیل کرتے رہے۔ حتٰی کہ جناح ہاؤس کے اندر بھی کمال تحمل سے کام لیا گیا مگر پی ٹی آئی کو ذرا برابر بھی شرم نہ آئی۔ ایسی منظم اور تباہ کن غنڈہ گردی کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان غنڈہ گردوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جانا چاہیے اور ان کے قائدین کے خلاف بھی قانون کے تحت مثالی کارروائی کی جانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس راستے کلیئر کراوئے اور ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے:سی سی پی او

قوم و ملک کے وہ محافظ جو اندرون ملک اور سرحدوں پر قومی سلامتی کے لیے ہمہ وقت اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ان کی ایسی بے توقیری قابل مذمت اور قابل گرفت ہے۔ ایسے طرز عمل کا کوئی انسانی ، مذہبی یا اخلاقی جواز نہیں۔ ایسا برتاؤ تو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا۔

پی ٹی آئی کی فاشسٹ سوچ اور عمل سے ملک اور ریاست کی بے حد بدنامی ہوئی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے اور مثالی قانونی کارروائی کی متقاضی ہے۔