عمران خان کی شرپسندی پراپنے ہی لوگ پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) عمران خان کی شرپسندی پراپنے ہی لوگ پھٹ پڑے، خرم حمید روکھڑی کہتے ہیں کہ عمران خان نے یوتھ کوگمراہ کیا اور ملک کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن خرم حمیدروکھڑی نے کہا ہے کہ عمران خان کواپنے آگے جھکے ہوئے لوگ اچھے لگتے ہیں، عمران خان کو ہیروشپ میں مزہ آتاہے، پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے سرکاری املاک کونقصان پہنچایا، عمران خان نے یوتھ کوگمراہ کیا، عمران خان نے لیڈرشپ کاکردارنہیں کیا، پی ڈی ایم نے عمران خان کوعدم اعتمادکے ذریعے ہٹایا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور کینٹ میں پی ٹی آئی کی بدترین غنڈہ گردی
سابق ممبر پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمران خان نے سوشل میڈیاکابھرپورفائدہ اُٹھایا، عمران خان کوناکام ترین شخص سے مظلوم ترین بنادیاگیا، عمران خان نے سیاست میں مذہب کے عنصرکوشامل کیا، عمران خا ن نے ملک کوتباہ وبربادکرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی۔