پنجاب میں کالج اور یونیورسٹیز مزید 2 روز کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بعد پنجاب میں کالج اور یونیورسٹیز کو مزید 2روز کیلئے بند کر دیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے اہم فیصلے کیے گئے،
اجلاس میں پنجاب بھر کے کالجز او ریونیورسٹیز 2روز مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ میڈیکل کالجزکھلے رہیں گے،اسکول بند یا کھلے رکھنےکا فیصلہ آج رات تک ہوگا۔
اجلاس میں حساس مقامات کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے درج ہوں گے،اجلاس میں جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں املاک کو نقصانات پہنچنے کی رپورٹ طلب کرلی گئی۔
واضح رہے کہ آج پی ٹی آئی کے مزید لیڈروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن میں وائس چیئر مین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی ، جنرل سیکریٹری اسد عمر بھی شامل ہیں جبکہ متعدد لیڈروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔