(24 نیوز)ڈالر کے بعد سونے کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کے بعد ایک ہی دن میں سونا 8 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہو گیا،خالص 24 قیراط سونا 2 لاکھ 38 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا جبکہ 22 قیراط سونا کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 18 ہزار 167 روپے ہو گئی،21 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 8ہزار 250 روپے میں فروخت ہو رہا ہے،10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر پنجاب کا کور کمانڈر لاہور سے رابطہ، خیریت دریافت کی