وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ 

May 10, 2023 | 19:25:PM
وزیراعظم شہبازشریف کا قوم سے خطاب کا فیصلہ 
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کا ملکی صورتحال پر قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب پر مشاورت جاری ہے، وزیراعظم موجودہ ملکی صورتحال پر قوم کا اعتماد میں لیں گے ۔

واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کے شرپسند کارکنوں نے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے ،توڑ پھوڑ  کی اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا، پی ٹی آئی شرپسندوں کی جانب سے جناح ہائوس لاہور میں حملہ کیا گیا اور تاریخی عمارت کو نقصان پہنچایا گیا۔جس کی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار روپے اضافہ