لاہور تعلیمی بورڈ میں جماعت نہم کے 11 اور 12 مئی کو ہونے والے پیپر بھی ملتوی

May 10, 2023 | 20:41:PM
لاہور تعلیمی بورڈ میں جماعت نہم کے 11 اور 12 مئی کو ہونے والے پیپر بھی ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )لاہور تعلیمی بورڈ کےزیر اہتمام جاری جماعت نہم کے امتحانات کے حوالے سے اہم خبر سامنےآئی ہے،تعلیمی بورڈ نے 11 اور 12 مئی کو ہونے والے پیپر بھی ملتوی کر دیئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان  کی گزشتہ روز گرفتاری کےبعد ملک بھر میں جاری پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے بعد  پنجاب اور  خیبر پختونخوا کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اور ملکی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لاہور تعلیمی بور ڈنے گزشتہ روز آج ہونے والا پیپر ملتوی کیا تھا اور اب آئندہ 2روز  میں ہونے والے پیپر بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں ۔

ملک میں ہنگامی صورتحال کے باعث راولپنڈی کے تعلیمی ادارے مزید دو دن بند رکھنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے، تمام پرائیوٹ اور سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اور 12 مئی کو بھی معطل رہیں گے  ،سیکنڈری سکول کے پارٹ ون کے امتحانات بھی 2دن کے لئے معطل کر دیئے گئے ہیں ، نوٹیفیکشن بھی جاری  کر دیا گیا۔

وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کر دیئے ، کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ سوموار 15 مئی کا پرچہ شیڈول کے مطابق ہو گا، ملتوی پرچوں کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔