فواد چودھری گرفتاری کے خوف سے سپریم کورٹ میں بند، سیکیورٹی انچارج کی باہر نکلنے کی درخواست

May 10, 2023 | 21:28:PM

(24 نیوز ) گرفتاری کے خوف سے سپریم کورٹ میں موجود پاکستان تحریک انصاف  کے اہم رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری  عدالت سے باہر آنے کیلئے کسی طور تیار نہیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث سپریم کورٹ کے سیکیورٹی انچارج نے پی ٹی آ ئی رہنما فواد چودھری سے عدالت سے باہر نکلنے  کی درخواست کی ہے ، سیکیورٹی انچارج کا فواد چودھری سے کہنا تھا کہ اعلی حکام کا حکم ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام کمرے بند کر دیئے جائیں،مہربانی فرما کر آپ باہر چلے جائیں۔ 

فواد چودھری کا  سیکیورٹی انچارج سے کہنا تھا کہ ہائیکورٹ سے اپنے حکم پر عملدرآمد کی درخواست دی ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے تک یہاں موجود ہوں،فواد چوہدری وکلا روم لاک ہونے کے بعد میڈیا روم میں آکر بیٹھ گئے۔

مزیدخبریں