انٹرنیٹ بند ہونے کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس حیران

May 10, 2023 | 22:17:PM
انٹرنیٹ بند ہونے کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس حیران
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئر مین عمران خان کی گرفتاری کے بعد  انٹرنیٹ سروس کی بند ش کے باوجود پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوینسر کی ٹوئٹ نے  دہلی پولیس کو  حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد حکومت پاکستان کے احکامات پر پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی تھی۔

ملک میں سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کی جزوی طور پر بندش کی خبروں کو عالمی میڈیا نے بھی نمایاں کوریج دی تھی جبکہ بھارتی میڈیا اپنے مذموم مقاصد کیلئے سنسنی پھیلانے کیلئے منفی پروپیگنڈا کرتا رہا۔

 اسی دوران پاکستانی یوٹیوبر سحر شنواری نے ایک  ٹوئٹ کی جس نے دہلی پولیس کی توجہ اپنی طرف مرکوز کرلی ، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ" کیا کوئی مجھے دہلی پولیس کا آن لائن لنک دے سکتا ہے؟ مجھے بھارتی وزیراعظم اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کے خلاف شکایت درج کروانی ہے جو پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے کے ذمہ دار ہیں، مجھے امید ہے بھارتی سپریم کورٹ سے مجھے انصاف ملے گا۔"

یوٹیوبر کی ٹوئٹ پر دہلی پولیس بھی ردعمل کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکی اور سحر شنواری کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ" ہم یہ جاننا چاہیں گے کہ آپ نے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند ہونے کے باجود ٹوئٹ کیسے کی؟۔"