منوج باجپائی نے دادا سے متاثر ہوکر،اپنی فٹنس کا اہم راز بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار منوج باجپائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں رات کا کھاناچھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ" وہ اپنے دادا کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے اپنی فیٹنس کا خیال رکھتے ہیں۔"
تفصیلات کے مطابق ماضی میں کئی ہٹ فلموں اور حالیہ بھارتی ٹیلی ویژن کی تھرلر سیریز فیملی مین میں کام کرنے والے 58 سالہ منوج باجپائی نے ایک تازہ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ" انہوں نے اپنی روزانہ کی خوراک سے رات کے کھانے کو صحت کا خیال رکھنے کےلیے چھوڑنے کے فیصلے سے مثبت نتائج دیکھے۔
انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ "انہوں نے اپنے دادا سے متاثر ہو کہ "14 برس سے رات کا کھانا (ڈنر) ترک کر رکھا ہے، ان کے مطابق دوپہر کو لنچ کے بعد کچن کو نان آپریشنل کردیا جاتا ہے۔"
انکا کہنا تھا کہ میں نے یہ دیکھا تھا کہ "میرے دادا بہت دبلے پتلے لیکن ہمیشہ بہت فٹ رہتے تھے، تو میں نے سوچا کہ میں ان کی طرح وہی کھاؤں جو وہ کھاتے تھے،اور پھر جب یہ شروع کیا تو میرا وزن کنٹرول ہونا شروع ہوگیا۔ اس سے اپنے اندر کافی توانائی کے ساتھ زیادہ بہتر اور صحت مند بھی محسوس کر رہا ہوں، ابتدا میں یہ سب کچھ کافی مشکل تھا لیکن پھر بارہ اور 14 گھنٹے تک بھوکا رہا اور بعدازاں ڈنر ترک کردیا۔"