(24 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما اور سینیٹر ہمایوں مہمند نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ 9 مئی سے قبل پی ٹی آئی نے تین بار کور کمانڈر ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا تھا ۔
24 نیوز کے پروگرام ’گونج‘ میں میزبان ثنا بُچہ سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سینیٹر ہمایوں مہمند نے 9مئی کے واقعات کی مُذمت کی، تاہم انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ لازم نہیں ہے کہ جلاؤ گھیراؤ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کیا ہو، پی ٹی آئی رہنما نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے کارکن 9مئی سے پہلے بھی 3دفعہ کورکمانڈر ہاؤس جاکر احتجاج کر چُکے تھے، پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ نو مئی کو سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو ٹرکوں سے اُتارا گیا جنہوں نے احتجاج کو پُرتشدد رنگ دیا۔
یہ بھی پڑھیں : 9 مئی کو ایک سال مکمل،گناہگار ثابت کردیں معافی مانگ لینگے، علی امین گنڈاپور
سینیٹر ہمایوں مُہمند نے شیر افضل مروت کو پارٹی کی کور کمیٹی سے نکالنے کے اقدام کے حوالے سے کہا کہ پارٹی کو ڈسپلن کی ضرورت ہے تو ایسے اقدامات لینے پڑتے ہیں۔