(اقصیٰ ساجد، عائمہ خان،عامر بھٹی) محکمہ موسمیات نےملک کے بیشتر شہروں میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ شام کو آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق جمعہ کےروز صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا،شام/رات میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر،میانوالی، خوشاب اورنورپور تھل میں أندھی بارش متوقع ہے جبکہ سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ،سیالکوٹ ،نارووال ،لاہور،قصور ،اوکاڑہ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش کے امکانات ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا،بارش کے ساتھ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی جبکہ درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ 22 سینٹی گریڈ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد شہری نڈھال ہوگئے ،موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 39 ڈگری تک جانے کا مکان ہے جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 49 ریکارڈ کیا گیا۔
ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں فضائی آلودگی کی شرح 162 ڈگری ریکارڈ ، جس کے بعد لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا، ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق ذکی فارم میں آلودگی کی شرح174 ریکارڈ،سید مراتب علی روڈ 158،ڈی ایچ اے فیز 8 میں شرح 187ریکارڈ کیاگیا۔
کراچی میں بھی گرمی کی لہر جاری،موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، گرمی کی شدت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جائے گی، ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ،جنوب مغرب سمت سے13کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں، محکمہ موسمیا کے مطابق آئندہ چوبس 24گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہے گا۔
ائیرکوالیٹی انڈیکس کے مطابق شہر قائد کا فضائی معیار بہتر ہے،جس کے بعد کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 31ویں نمبر پر موجود ،پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر آگیا،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 74 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔
پنجاب کے شہر بہاولپور میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار، کم سے کم درجہ حرارت 30ڈگری ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت44ڈگری تک جانے کاامکان ہے،ہوا میں نمی کاتناسب35فیصد ریکارڈ کیاگیا، جبکہ فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح120ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ ملتان میں سورج کا پارہ ہائی،درجہ حرارت28ڈگری موجود ، 43ڈگری تک جانے کاامکان،ہوا میں نمی کاتناسب40فیصد ریکارڈ کیاگیا،ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق فضا میں آلودگی کی مجموعی شرح170ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان کےفضائی آلودہ ترین شہروں میں ملتان دوسرےنمبر پر آگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملتان میں آج شام کوگردآلودہوائیں چلنےکیساتھ بارش بھی متوقع ہے۔
اس کے علاوہ رحیم یار خان میں گرمی کی شدت بڑھنے لگی، کم سے کم درجہ حرارت29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ اورزیادہ سے زیادہ 45ڈگری تک جانے کاامکان ہے،ہوا میں نمی کاتناسب28فیصد ریکارڈ کیاگیا۔