صفائی کے منصوبے حتمی مراحل میں داخل،جائزے کیلئے ورلڈ بنک کا وفد گوجرانوالا پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد اقبال رانا)پنجاب کے 16شہروں میں سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اربوں روپے مالیت کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں داخل،جائزے کیلئے ورلڈ بنک کا وفد گوجرانوالا پہنچ گیا۔
ورلڈ بنک کا وفد گوجرانوالا پہنچ گیا، وفد کے افسران کی گوجرانوالہ کی کمشنر نوید حیدر شیرازی، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی سے ملاقات ، ملاقات میں اے ڈی سی شبیربٹ ،چئیرمین جی ڈبلیو ایم سی کاشف اسماعیل بھی موجود تھے،وفد نےپنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اقدامات کا جائزہ لیا۔
ورلڈ بینک کے وفد میں تھیری مائیکل،سینئر اربن سپیشلسٹ، صہیب رشید سینئر اربن سپیشلسٹ عمران الحق، اظہر الدین سوشل سپیشلسٹ اور ندا آصف انوائرنمنٹ سپیشلسٹ شامل تھے،وفد میں پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی کے ایم ڈی سید زاہد عزیز اور جنرل منیجر آئی ڈی محمود مسعود تمنا بھی شامل تھے۔
وفد کے دورے کا مقصد پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت جاری سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اقدامات کا جائزہ لینا تھا،پنجاب سٹیزپروگرام کے تحت مریدکے، وزیر آباد، حافظ آباد اور کامونکی سمیت صوبے کے سولہ شہروں میں پہلے ہی سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے اربوں روپے مالیت کے منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔پی سی پی کی تحت پنجاب کے سولہ شہروں میں جدید سالڈ ویسٹ مینجمنٹ مشینری بھی مہیا کی گئی ہے۔
سی ای او نے بریفنگ میں کہا ہے گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہر کی 64 یونین کونسلوں میں صفائی امور سرانجام دے رہا ہے، صفائی سروسز کی آئوٹ سورسنگ کا عمل جاری ہے،ٹینڈرنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جوائنٹ وینچر اور مختلف ماڈلز کے تحت ورکنگ کا جائزہ لیا جارہا ہے،ساما ایگریمنٹ کے تحت گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہائوالدین اور حافظ آباد کے شہری و دیہی علاقے بھی شامل کئے گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی پنجاب کے ویژن کے تحت شہر اور دیہات صاف بنائے جائیں گے، چیئرمین جی ڈبلیو ایم کاشف اسماعیل گجر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کی کولیکشن، ڈسپوزل میں بہتری کے اقدامات کئے جارہے ہیں، وزیراعلٰی پنجاب کے ویژن ستھرا پنجاب کی جانب عملی اقدامات کئے جارہے ہیں۔