مریم نواز نے حضوری باغ میں"کلینک آن وہیلز "پروگرام کا افتتاح کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارباز خان)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حضوری باغ میں چیف منسٹر کلینک آن وہیلز پروگرام کا افتتاح کر دیا۔
افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز سمیت لیگی رہنما و کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت ہوئی، شرکاء نے سی ایم کے ویژن کی داد دی۔
"صحت کی دستک" وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کلینک آن وہیلز پروگرام کا افتتاح کر دیا، حضوری باغ میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور سلمان رفیق بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرک امتحانات مذاق بن گئے،طالبات رو پڑیں
پروگرام کے تحت 200 سے زائد ایمبولینس کے ذریعے36 اضلاع میں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی ، مریم نواز نے گاڑیوں کا معینہ بھی کیا اور عوامی خدمت کے سفر کو مزید جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
افتتاحی تقریب میں پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، ثانیہ عاشق، علی جان، بلال یٰسین، فیصل ایوب، ملک ریاض سمیت لیگی کارکنان و طبی ماہرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور وزیر اعلیٰ کے ویژن کو سراہا۔