قومی کرکٹرز کو کیسا ہیئر سٹائل پسند ہے؟

May 10, 2024 | 12:42:PM

( 24 نیوز )قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نت نئے فیشن اختیار کرنے کے دلدادہ ہیں،ایسے ہیئر سٹائلز اپناتے ہیں کہ شائقین کرکٹ کیلئے توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم جہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ملک کا نام روشن کرنے کے لئے تگ و دو کر رہی ہے وہیں فیشن کی دنیا میں بھی ان کی تعریف کی جا رہی ہے، نت نئے ہیئر سٹائل اور ہیئر کٹ کروائے ان کی تعریفیں نا صرف پاکستان میں بلکہ ساری دنیا میں کی جا رہی ہیں۔

قومی ٹیم میں کچھ کھلاڑی بڑے بال رکھنے کے شوقین ہیں تو بے بی کٹ، اکثر کھلاڑی بوبی ہیئر سٹائلسٹ سے اپنی کٹنگ کرواتے ہیں ۔بوبی ہیئر سٹائلسٹ سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی روٹین ہیئر کٹ کے علاوہ شادی کی تقریبات کے لئے بھی سٹائل بنواتے ہیں اور مفید مشورے لیتے ہیں۔

ضرورپڑھیں:آئرلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا

 بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی، حارث رؤف، کامران اکمل، سمیت دیگر کئی کھلاڑی ان کے پاس ہیئر کٹ کے لئے جاتے ہیں۔

مزیدخبریں