شہری نے ایبٹ آباد میں ’گے‘ کلب کھولنے کی اجازت مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زبیر اعوان)خیبرپختونخوا کے شہر ایبٹ آباد کے رہائشی نے ضلعی انتظامیہ کو انوکھی درخواست دیدی ۔پریتم گیانی نامی شخص نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے’گے‘ کلب کھولنے کی اجازت طلب کرلی ۔
پریتم گیانی نامی شخص نے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سے ملاقات کے دوران درخواست دی ہے کہ وہ’Gay‘ کلب کھولنا چاہتے ہیں، اجازت دی جائے ۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے درخواست اے ڈی سی کو مارک کر دی، اے ڈی سی نے درخواست کو ناقابل قبول قراردیکر داخل دفتر کرنے کا حکم دے دیا ،درخواست سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کلب کھولنے سے ہم جنس شہریوں کیلئے آسانی پیدا کرے گا، کلب کا نام لورینزو گے کلب ہوگا جہاں ہم جنس مل سکیں گے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کلب میں کسی کو جنسی تعلق قائم کرنے کی اجازت نہیں ہوگی بلکہ ہم جنس پرست صرف ساتھ مل بیٹھ کر اچھا وقت گزار سکیں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سنوکلر کلب بن سکتا ہے تو ہم جنس کلب کیوں نہیں بن سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ کرائے کی عمارت میں ہم جنس Gayکلب کھولنے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مزید کہا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کسی بھی وقت کلب کی نگرانی کر سکتی ہے۔
یاد رہے کہ 8 مئی 2024 کو گلستان کالونی کے رہائشی پریتم گیانی نے ہم جنس پرست کلب قائم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو اجازت نامے کی درخواست دی تھی جس پر ایبٹ آباد کے لوگوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔