نیب کا ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نیب کا ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ،کسی بھی سیاستدان اور رکن پارلیمنٹ کیخلاف شکایات کی صورت میں نئے ایس اوپیز پر عمل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ایس او پیز کو قانونی شکل دینے کیلئے نیب نے سپیکر سے مدد مانگ لی، کسی بھی رکن پارلیمنٹ کے خلاف شکایت کی صورت میں سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جائے گا، صرف الزامات پر کسی رکن پارلیمنٹ یا سیاستدان کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا، اس حوالے سے نیب ایک جامع پالیسی بھی تیار کررہا ہے،اس پالیسی پر چیئرمین سینیٹ اور سپیکر سے مشاورت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صرف شکایات اور الزامات پر رکن پارلیمنٹ کو گرفتار نہیں کیا جائے گا، انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ گرفتار نہیں ہو گا، نیب کا کوئی آفیسر کسی بھی حیثیت میں کسی شخص یا رکن پارلیمنٹ کے خلاف انکوائری کی سٹیج پر میڈیا یا عوام میں کوئی بیان نہیں دے گا، نیب افسر تب ہی بیان دے گا جب متعلقہ شخص کے خلاف ریفرنس عدالت میں دائر ہو جائے،جو افسر ان احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اسے ایک ماہ سے ایک سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔