ایف بی آر کا نان فائلرز کے موبائل سمز پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایف بی آر کا نان فائلرز کے موبائل سمز پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور ، کارروائی کیلئے متبادل آپشنز پر بھی غور جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق نان فائلرز کی موبائل سمز بند کرانے کیلئے عدالت سے بھی رجوع کرنے پر غور کیا جا رہاہے ، نان فائلرز کے خلاف کارروائی کے لیے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا جا رہا جبکہ ان کا ڈیٹا پی ٹی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف 15 مئی کے بعد متبادل کاروائیوں پر غور کا جا رہا ،ان کی سم پر 2.5 اضافی ٹیکس لگانے پر غور ، ہر بار لوڈ کرانے پر اضافی ٹیکس لگانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایف بی ار کی تجاویز ابھی تک موبائل فون کمپنیوں کے ساتھ شیئر نہیں کی گئیں۔