سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

May 10, 2024 | 15:31:PM

(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سولر پینل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی گئی۔

سولر پینل ڈیلرز کے مطابق سولر پینل پر فی واٹ قیمت 40 روپے یا اس سے نیچے تک آگئی ہے ،سولر پینل  کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف اقسام اور برانڈز کے سولر پینل کے اوسط ریٹس 37 روپے تک گرگئے ہیں۔

 قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سولر پینل ڈیلرز  کا کہنا ہے کہ  بے تحاشہ سپلائی موجود ہونے کے سبب ریٹس کریش ہوئے ہیں اور  صرف 6 ماہ میں سولر پینل کی  قیمتیں 30 فیصد کم ہوئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں اضافہ

دوسری جانب لیسکو نے سولر سسسٹم سے بجلی کی پیداوار کرنے والوں پر کڑی شرائط عائد کر دیں،ذرائع کے مطابق سولر پینلز سے بجلی کی بلنگ پر " چیک کوڈ" لگا دیئے گئے ہیں،  چیک کوڈ لگنے سے منظور شدہ لوڈ کے مطابق بلنگ ہو سکے گی۔

منظور شدہ لوڈ  سسٹم کی بنیاد پر   لیسکو میں صارفین ایک اعشاریہ پانچ فیصد تک سولر سسٹم نصب کر سکتے ہیں،لیسکو کے صارفین نے منظور شدہ لوڈ سے زائد سسٹم نصب کر کے بجلی کی پیداوار شروع کر دیں۔

مزیدخبریں