ایم کیو ایم رہنما امتحانی مرکز میں زبردستی داخل، ٹیچر  کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

سکول میں کسی قسم کا کوئی امتحانی مرکز نہیں،بدنام کیا جا رہا ہے: صداقت حسین،سابق رکن صوبائی اسمبلی کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے: ترجمان ایم کیو ایم

May 10, 2024 | 16:26:PM

(24نیوز)کراچی میں میٹرک امتحان میں دفعہ 144 کےنفاذ کی خلاف ورزی،ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے  کی امتحانی مرکز میں زبردستی داخل ہونے کی کوشش، سابق ایم پی اے صداقت حسین نے ٹیچر  کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

 ٹیچر نے صداقت حسین کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے سے روکا   تو سابق ایم پی اے کو غصہ آ گیا، ٹیچر کا کہنا تھا کہ صداقت حسین امتحانی سینٹر میں چند بچوں کو نقل کرنے کی سفارش لیکر آئے تھے،ان کی بات نہیں مانی تو تعیش میں آگئے،  پولیس کی موجودگی میں تشدد کیا گیا اور دھمکیاں دی گئیں۔

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے نے امتحانی مرکز میں زبردستی داخل ہونے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سکول میرا ہی ہے،سکول میں کسی قسم کا کوئی امتحانی مرکز نہیں،اس خبر کو چلوانے کے پیچھے سکول کو بدنام کرنے کی سازش چھپی ہے۔

 صداقت حسین کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل سکول کی پکنک میں ایک لڑکا موبائل فون لایا تھا ، اس کا موبائل فون ضبط کرنے پر یہ ہنگامہ کیا گیا،ہم سے پیسوں کا تقاضہ کیا گیا،خاتون نے میرے سکول پہنچنے سے قبل 15 سے پولیس بھی بلوارکھی تھی۔

دوسری جانب ترجمان ایم کیو ایم کہنا ہے کہ سابق رکن صوبائی اسمبلی کی تنظیم کی بنیادی رکنیت معطل کردی ہے،اورنگی ٹاؤن کے سکول میں پیش آنے والے واقع کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،مرکزی کمیٹی نے ڈسپلنری ایکشن لیتے ہوئے صداقت حسین کی رکنیت معطل کی۔  

ترجمان  کا مزید کہنا تھا کہ  اورنگی ٹاؤن کے سکول میں پیش آنے والے واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے مرکزی کمیٹی نے صداقت حسین کی رکنیت معطل کی،  ایم کیو ایم پاکستان نقل مافیا کے خلاف سب سے مضبوط آواز ہے،  ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی نے سکول واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی۔

مزیدخبریں