(حسن علی) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب کی حلف برداری تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازاور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سردار سلیم حیدر خان سے حلف لیا۔
گورنر پنجاب کی سوانح حیات کے بارے میں بات کریں تو سردار سلیم حیدر کا تعلق ضلع اٹک سے ہے اور وہ سابق وفاقی وزیر بھی رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے صدر بھی ہیں،سردارسلیم حیدرخان معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز بھی رہ چکے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ وہ وزیر مملکت برائے دفاع اور دفاعی پیدوار کے فرائض بھی سر انجام دے چکے ہیں،وہ 2008 میں اٹک سے این اے 59 سے ایم این اے منتخب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: عظمیٰ بخاری نے بڑااعلان کردیا
واضح رہے کہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کے بیرون ملک ہونے کے باعث سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری تاخیر کا شکار ہوئی، گزشتہ روز بلیغ الرحمٰن وطن واپس پہنچے تھے۔