با کمال ایئر لائن کی لاجواب سروس ، میت چھوڑ کر لواحقین کو منزل پر پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) پاکستان انٹرنشنل ائیرلائن (پی آئی اے)کی لاجواب سروس میں غفلتوں کا رحجان عروج پر ہے، فلائٹ میں کارگو شدہ 6سالہ بچے کی میت پنڈی میں چھوڑ کر فیملی کو سکردو لے گئے۔
تفصیلات کے مطابق 6 سالہ وجاہت آج صبح پنڈی میں وفات پاگیا تھا ، والدین نے آبائی علاقے میں جلد پہنچانے اور تدفین کیلئے بچے کی میت پی آئی اے سے کارگو کروائی، پی آئی اے نے والدین کو سکردو پہنچا دیا اور کارگو نہیں پہنچا، سکردو ائیرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس میں ان کی کوئی غلطی نہیں ہے اسلام آباد ائیر پورٹ انتظامیہ کی غلطی ہے ۔
دوسری جانب متاثرہ والد ین نےسکردو ائیرپورٹ پر احتجاج کیا ، مرحوم بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے میت جلد پہنچانے اور تدفین کے لیے کارگو کروائی تھی ، پی آئی اے نے میرے بچے کی میت ڈلیور نا کر کے مجھے ذہنی اذیت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر منتخب 27 ارکان کی رکنیت معطل، سپیکر نے رولنگ جاری کر دی