مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی ؟ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری

May 10, 2024 | 17:54:PM

(24 نیوز ) ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار تفصیلی رپورٹ جار کردی جس کے مطابق  ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 39۔1فیصد کمی ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 13 اشیاء کی قیمتوں میں نمایا کمی بھی ہوئی ہےجن میں   پیاز 30 روپے 13 پیسے برائلر، مرغی 79 روپے فی کلو ، 20 کلو آٹے کا تھیلا 82 روپے 41 پیسے،  کیلے 3 روپے 48 پیسے فی درجن،  لہسن 8 روپے 73 پیسے فی کلوسستا ہوا،  حالیہ ہفتے چینی چاول گڑ دال مسور بھی سستی ہوئی۔

 دوسری جانب حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 13 روپے 83 پیسے، آلو 3 روپے 68 پیسےفی کلو ، انڈے 11 روپے 16 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے،دال چنا 2 روپے 32 پیسے،  بیف 5 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،  اڑھائی کلو گھی کا ٹن 5 روپے 72 پیسے مہنگا ہوا،مٹن،  دال ماش دال مونگ بھی مہنگی ہوئی،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ایک ہفتے میں 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

 ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں مہنگائی 1.39فیصد کم ہوگئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 22.32 فیصد پر آگئی۔ 

یہ بھی پڑھیں : سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں

مزیدخبریں