(حسن علی)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی کابینہ میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل اور بجٹ کے بعد بھی وفاقی کابینہ میں پیپلزپارٹی شامل نہیں ہوگی،وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں وزارتوں کا کوئی ذکر نہیں،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف سے کابینہ میں شمولیت کی بات تک نہیں کی،ذرائع کاکہناہے کہ ہم پنجاب اور وفاق میں کوئی وزارتیں نہیں لے رہے،بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف ملاقات میں گندم کی خریداری لازمی کرنے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر اور یورو سمیت دیگر کرنسیوں کے پے درپے وار روپیہ بری طرح ہلکان ،تجارتی میدان سے اہم خبر