پہلا ٹی ٹوئنٹی: آئرلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
کلونٹرف کرکٹ کلب گراؤنڈ ڈبلن میں کھیلے جارہے پاکستان آئر لینڈ ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں میزبان آئرلینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز بنائے، آئرلینڈ نے 183 رنز کے ہدف کو باآسانی آخری اوور میں حاصل کر لیا، آئرلینڈ نے ہدف ایک گیند پہلے حاصل کیا، آئرلینڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز انڈریو بالبرنی نے 55 گیندوں پر 77 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، ان کے علاوہ ہیری ٹیکٹر نے 36 اور جارج ڈوکرل نے 24 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں، پاکستان کی جانب سے عباس آفرید نے 36 کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور عماد وسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
Ireland win the first T20I by five wickets.#IREvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/K2x9C2CVKt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) May 10, 2024
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 182 رنز سکور کیے، پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 57 اور صائم ایوب 45 رنز کے ساتھ بلے باز رہے جبکہ افتخار احمد نے ناقابلِ شکست 37 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 اور گریتھ ڈیلینی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
میدان میں اترنے والی پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، صائم ایوب،افتخار احمد، عماد وسیم، شاداب خان، اعظم خان، محمد رضوان، عباس آفریدی، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔
دوسری جانب آئرلینڈ کی ٹیم میں کپتان پال سٹرلنگ، اینڈریو بالبرنی، لورکن ٹکر، ہیری ٹییکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈوکریل، گیرتھ ڈیلانی، مارک ایڈیر، بیری میکارتھی، کریگ ینگ اور بینجمن وائٹن شامل ہیں۔