وزیر اعلیٰ پنجاب کا آٹزم کے شکار بچوں کیلئے سرکاری سکول بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب میں سرکاری سطح پر آٹزم کا پہلا سکول بنا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل ہوئی جس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، پرنسپل سیکرٹری ٹو سی ایم اور دیگر بھی موجود تھے، شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں ایجوکیشن، ہیلتھ اور سوشل پروٹیکشن میں اشتراک کار پرتبادلہ خیال کیاگیا جبکہ ہیلتھ او رایجوکیشن میں بہتری کے لئے اختراعی سوچ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا،ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی طرف سے شعبہ نرسنگ میں بہتری کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی،نرسنگ کے شعبے میں بہتری لانے کی مشترکہ کاوشوں پر اتفاق کیا گیا،نرسنگ سکولز کی اپ گریڈیشن اور سینٹر آف ایکسی لینس کے قیام کا جائزہ لیا گیا،شعبہ نرسنگ کی اپ لفٹنگ کے لئے فوری اقدامات بروئے کار لانے پر بھی اتفاق کیاگیا-
وزیراعلی مریم نوازنے کہاکہ انسانی وسائل کی ٹریننگ بنیادی ترجیحات میں شامل ہے، صحت اور تعلیم میرے دل کے بہت قریب ہیں،60روز میں متعدد منصوبے لا چکے ہیں، کلینک آن ویل کی چھوٹی سی وین عوام کے علاج کے لئے بڑے بڑے کام کرے گی،ہم پنجاب میں سرکاری سطح پر آٹزم کا پہلا سکول بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایشین ڈویلپمنٹ بینک (ADB) کی ڈائریکٹر ہیومن اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ صوفیہ شکیل نے کہاکہ پنجاب بہت سے شعبوں میں دوسروں سے بہتر اور آگے ہے، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکومت پنجاب سے مل کر کام کرناچاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : مہنگائی میں کتنی کمی ہوئی ؟ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری