امریکا نے بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) مودی سرکار کو تجارتی میدان میں اب تک کا بڑا جھٹکا لگ گیا، امریکا نے تین بھارتی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔
تفصیلات کے مطابق امریکانے 3بھارتی کمپنیوں پر غیر قانونی طریقے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کا سامنا کرنے والی بھارتی کمپنیوں میں زین شپنگ، پورٹ انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، اور سی آرٹ شپ مینجمنٹ پرائیویٹ لمٹڈ شامل ہیں ، امریکاکی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں روس اور یوکرین کی جنگ میں غیر قانونی طریقے سے ڈرون ایکسپورٹ کر رہی تھیں ،یہ بھارتی کمپنیاں امریکی مفادات کے خلاف کام کرتی پائی گئی ہیں۔
دوسری جانب ایران نے بھی ان 3کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ،بھارت اپنے تمام اتحادیوں، خاص طور پر مغرب، کے لیے انتہائی ناقابل اعتبار ثابت ہو رہا ہے ،حال ہی میں قطر اور آسٹریلیا میں بھی بھارتی خفیہ ایجنٹ ان ممالک کے مفادات کے خلاف کام کرتے ہوئے پکڑے گئے ،بھارت کی غیر قانونی کاروائیوں کے دنیا بھر میں پھیلتے ہوا نیٹ ورک کے فوری سد باب کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں : دبئی:آئی فون کے پرانے ماڈلز کی قیمتوں میں اچانک کمی