پولیس افسر کا قتل، پاکستانی شہری کو برطانوی عدالت نے سزا سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) برطانوی خاتون پولیس افسر کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر پاکستانی شہری کو برطانوی عدالت نے 40 سال قید کی سزا سنا دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق 75 سالہ پاکستانی شہری پیراں دتہ خان پر تقریباً 20 سال قبل مسلح ڈکیتی کی منصوبہ بندی اور برطانوی پولیس افسر کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا، الزام ثابت ہونے پر لندن کی عدالت نے پیراں دتہ کو عمر قید کی سزا سنا دی، پیراں دتہ اگلے 40 سال جیل میں گزاریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شراب پالیسی کیس، اہم سیاسی رہنما کو رہا کرنے کا حکم
خیال رہے کہ پیراں دتہ خان نے قانون کے شکنجے سے بچنے کے لیے تقریباً 2 دہائیاں پاکستان میں گزار دیں، پیراں دتہ خان کو گزشتہ سال پاکستان سے برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا، پیراں دتہ خان ڈکیتی میں ملوث 7 افراد میں سے آخری شخص تھے، جنہیں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ پیراں دتہ خان نے پہلے ڈکیتی کا اعتراف کیا لیکن افسر کے قتل سے انکار کیا تھا۔