(احمد منصور) ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف سمیت 3 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرلز کے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق میجر جنرلز احمد شریف چودھری ، عمر محمود بخاری اور عنایت حسین کو لیفٹیننٹ جنرل عہدے پر ترقی دی گئی ہے ، تینوں افسران کو ، نئی ذمہ داریاں بھی تفویض کر دی گئی ہیں ،آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ترقی پانے والے تینوں تھری اسٹار جنرلز کی تعیناتیاں بھی کر دیں، لفٹیننٹ جنرل عمر بخاری کو کمانڈر 11 کور (پشاور)، لفٹیننٹ جنرل عنایت کو چیف آف لاجسٹک سروسز (GHQ) اور لفٹیننٹ جنرل احمد شریف کو ڈی جی ISPR تعینات کیا گیا ہے۔
84لانگ کورس میں عمر محمود بخاری نے اعزازی شمشیر اور ہنزہ سے تعلق رکھنے والے عنایت حسین نے صدارتی گولڈ میڈل حاصل کیا تھا،تھری اسٹار عہدے پر ترقی پانے والے یہ دونوں افسر جی ایچ کیو میں وائس چیف آف جنرل اسٹاف (جی ایچ کیو) میں خدمات انجام دے رہے تھے، جب کہ لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والے احمد شریف چوہدری کو تو سب جانتے ہیں، جو ڈی جی آئی ایس پی آر ہیں اور اب بھی اسی اہم پوزیشن پر تعینات رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ نے فلسطین کے حق میں قرار داد منظور کر لی