کسی جیالے کیساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے، بلاول بھٹو زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اب تمام بیورو کریسی، پولیس اور انتظامیہ کو یہ علم ہونا چاہئے، اگر کسی جیالے کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہورمیں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں اورورکرز سے ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ مجھے آج بڑی خوشی ہو رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کا گورنر منتخب ہوا ہے،ملک کیلئے ضروری ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنی جگہ واپس لے،بد قسمتی سے جو سیاسی کارکن کی جگہ تھی وہ ٹک ٹاکر نے سنبھال لی اور سیاسی کارکن پیچھے رہ گئے،ان کا کہناتھا کہ دنیا میں جتنی بھی بڑی تبدیلیاں آئی ہیں وہ سیاسی کارکن لائے ہیں،سردار سلیم حیدر سے کہوں گا ہم نے سیاسی ورکر کو عزت دینی ہے،ہم پورے پنجاب سے جیالوں کو پیغام دیتے ہیں آپ محنت کریں آپ بھی بڑے عہدے سنبھال سکتے ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ اب تمام بیورو کریسی، پولیس اور انتظامیہ کو یہ علم ہونا چاہئے، اگر کسی جیالے کے ساتھ ناانصافی ہوئی تو ہمارا گورنر موجود ہے،پیپلز پارٹی کے کارکن ایک عوامی گورنر بن گئے اور اس صوبے کی عوام کی نمائندگی کریں گے،اگر اس صوبے کی عوام تکلیف میں ہو گی، چاہے کسان ہویا وکلا ہوں یا غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے ، اس کیلئے عوامی گورنر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے شدید گرمی سے نڈھال لوگوں کو بڑی خوشخبری سنا دی