ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل آج۔۔۔ دیکھنا نہ بھولیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج کھیلا جائیگا ، کل 11 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائیگا ، دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلے جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2021کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی، پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر نے میں کامیاب رہیں ،پاکستانی ٹیم نے ورلڈکپ سپر 12 راﺅنڈ کے گروپ ٹو میں روایتی حریف بھارت، نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں کو شکست فاش سے دوچار کیا،دوسری جانب، انگلینڈ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے چار، چار کامیابیاں حاصل کیں،ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شیخ زاہد سٹیڈیم ابو ظہبی کے مقام پر مد مقابل ہو گی، 11 نومبر کو دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی یہ میچ انٹرنیشنل سٹیڈیم ، دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل اور فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوں گے،دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بندرکو زبردستی سگریٹ پلانے پر برا حال۔۔ویڈیو وائرل۔لوگوں کا شدید احتجاج