ایسا پیارا ملک۔۔مردوں کی اوسط عمر 82 سال،خواتین88 سال۔۔وجوہات کیا۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ میں لوگوں کی اوسط عمر دنیا میں کہیں بھی انسانوں کی اوسط عمر سے زیادہ ۔ایک چینی اخبار نے ہانگ کانگ کے رہائشیوں کی اوسط متوقع عمر کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا ہے۔
العریبہ کی ویب رپورٹ کے مطابق "ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ" نے ہانگ کانگ کی خواتین کی طویل عمر کی وجوہات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے بہت سےعوامل ہیں جو ہانگ کانگ میں لوگوں کی متوقع عمر میں اضافے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر معاشی بہبود، سماجی بہبود اور تمباکو نوشی سے نمٹنے کے لئے حکومت کے سخت اقدامات شامل ہیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کے اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ ہانگ کانگ میں مردوں کی اوسط عمر 82 سال ہے جبکہ خواتین کی اوسط عمر 88 سال ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمر کی یہ شرح جاپان، سنگاپور اور اٹلی جیسے دیگر مقامات کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔بنیادی سماجی خدمات کی فراہمی میں معاشی بہبود کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طویل عمر کی ایک وجہ صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ملالہ یوسف زئی نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں