ملالہ یوسفزئی کے نکاح کی تصاویر کس فوٹو گرافر نےبنائیں؟

Nov 10, 2021 | 09:20:AM

 (مانیٹرنگ ڈیسک) ملالہ کے نکاح کی  تصاویر لینے والی فوٹوگرافر ' میلن فیزہائی' ہیں جن کا تعلق سوئیڈن سے ہے جبکہ وہ امریکا میں مقیم ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق میلن فیزہائی فوٹوگرافر ہونے کے ساتھ ساتھ فلم ساز اور ویژوئل رپورٹر بھی ہیں اس کے علاوہ وہ مشرق وسطیٰ، افریقا، ایشیا اور امریکا کے 30 سے ​​زیادہ ممالک میں کام کر چکی ہیں۔میلن فیزہائی کے کیریئر کا آغاز ان کے آبائی ملک سوئیڈن سے ہوا، جہاں انہوں نے نیویارک آنے سے پہلے فوٹوگرافی کی تعلیم حاصل کی۔

 میلن کو اقوام متحدہ نے سب سہارا افریقی ریجن میں شدت پسندی کے واقعات میں بچنے والے افراد کی تصاویر لینے کی ذمہ داری دی تھی ۔ان کے شدت پسندی میں بچنے والے افراد کی تصاویر کے مجموعے کو بعد میں ایک کتاب کی شکل دے دی گئی جو 'SURVIVOR 'کے نام سے شائع کی گئی ۔

اس کے علاوہ ملین نے 2015 کا ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈبھی جیتا اور انہیں فوٹو ڈسٹرکٹ نیوز نے 2015 میں 30 ابھرتے ہوئے فوٹوگرافرز میں سے ایک قرار دیا تھا۔میلن فیزہائی کی اپنی ایک ویب سائٹ بھی ہے جہاں وہ اپنا کام پوسٹ کرتی ہیں۔ 

 پی سی بی ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی منگل کے روز نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں انکے شوہر عصر ملک پی سی بی میں جنرل منیجر آپریشنز ہیں، عصر ملک نے دو سال پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ جوائن کیا تھا۔

واضح رہے کہ 2012 میں ملالہ یوسف زئی بھی پاکستان کے علاقے مینگورہ میں دہشت گردی کے ایک حملے کا شکار ہوئی تھیں جس کے بعد سے وہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:      حکومت اور ٹی ٹی پی مذاکراتی کمیٹی میں کون کون شامل۔۔نام سامنے آ گئے

مزیدخبریں