تمباکو نوشی کر نے والے شوگر کے مریضوں کی ٹانگیں کٹنے کی شرح میں اضافہ

Nov 10, 2021 | 09:55:AM

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ماہرین طب نے کہا کہ ذیابیطس کے نتیجے میں پاکستان میں سالانہ 4 لاکھ افراد جاں بحق ہورہے ہیں جبکہ سگریٹ نوشی اور تمباکو کے استعمال سے سالانہ ایک لاکھ 66 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھتے ہیں۔

 نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈایبٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان (نیڈپ) کی سالانہ فٹ کانفرنس ے انٹرنیشنل ڈائبٹیز فیڈریشن کے صدر پروفیسر اینڈریو بولٹن کے علاوہ برطانوی ماہر ذیابیطس ڈاکٹر ڈیوڈ چینے، لبنان سے ڈاکٹر ولیم عقیقی، تنزانیہ سے ڈاکٹر جی عباس، نیڈپ کے صدر ڈاکٹر سیف الحق، ڈاکٹر زاہد میاں، پروفیسر عبدالباسط نے خطاب کیااور بتایا کہ ایسے افرا دکی  ٹانگیں کٹنے کی شرح بہت زیادہ ہے اور اگر ایسے افراد دل کے دورے اور فالج سے بچ بھی جائیں تو ان میں ٹانگیں کٹنے کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت سے وابستہ ماہر شہزاد عالم کا کہنا تھا کہ دنیا کے کئی ممالک کے علما نے اب تمباکو نوشی اور اس کے استعمال کو حرام کہنا شروع کردیا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں صرف پاکستان میں ایک لاکھ 66 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی جانب سے سگریٹ نوشی کے نتیجے میں نہ صرف دل کے دورے اور فالج بلکہ ٹانگیں کٹنے کی شرح میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کے نکا ح کی ویڈیو سامنے آگئی

مزیدخبریں