لاہور میں ڈینگی سے مزید 6 افراد دم توڑ گئے ،پنجاب میں 501 مریض رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) لاہور میں ڈینگی سے اموات کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں صوبائی دارالحکومت میں مزید 6 افراد دم توڑ گئے ہیں ۔سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب عمران سکندر بلوچ نے پنجاب بھرمیں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے انسدادی سرگرمیاں تیز کرنے کےاحکامات جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں تیزکردی ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 501 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 380 مریض رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ روز راولپنڈی سے ڈینگی کے 32، گوجرانوالہ میں 16 جبکہ سرگودھا میں 10 مریض رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ روزقصور میں 8 جبکہ اٹک اور وہاڑی سے ڈینگی کے 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے۔
گذشتہ روز فیصل آباد، اوکاڑہ، ساہیوال اور شیخوپورہ میں 4 چار جبکہ گجرات میں 3 مریض رپورٹ ہوئے ۔ رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 19,595 ہو چکی ہے۔رواں سال پنجاب بھر میں ڈینگی بخار کے باعث 81 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کے نکا ح کی ویڈیو سامنے آگئی