(مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں عدالت کے باہر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گجرات میں پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کرنے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آ گئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیشن کورٹ کے باہر نا معلوم افراد نے کار میں بیٹھی لڑکی کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
فوٹیج میں ایک نوجوان کو گاڑی سے نکل کر بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ گھر والے لڑکی کی پسند کی شادی پر ناراض تھے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔