نشہ آور انجکشن لگا کر  ڈاکٹر کی خاتون سے زیادتی۔۔ویڈیو بنا لی

Nov 10, 2021 | 12:53:PM

(ویب ڈیسک)بھارت کے شہر بریلی ضلع کے سید پور علاقے میں ڈینٹل ڈاکٹر نے  کلینک میں خاتون کو نشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، شکایت کرنے پر ویڈیو وائرل اور جان سے مارنے کی دھمکی  دی،پولیس نے خاتون کی شکایت پر ڈاکٹر  کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق بریلی میں سید پور ہاکنس کے رہنے والے ایک پراپرٹی ڈیلر کی بیوی کو دانت میں درد ہو رہا تھا جس پر وہ پرکاش ڈینٹل لیب میں ڈاکٹر رویندر کو دکھانے کیلئے گئی ،ڈاکٹر نے خاتون سے کہا کہ دانت نکالنے کے بعد دوسرا دانت لگا دیں گے۔ ڈاکٹر رویندر نے خاتون کو اپنے کلینک پر بلایا۔ خاتون جب کلینک پر گئی تو اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا، اس کے بعد ظالم ڈاکٹر نے خاتون کو نشہ آور انجکشن لگا کر بے ہوش کر دیا۔ اس کا دانت اکھاڑا، اس کے بعد اس نے خاتون  سے زیادتی کی اورویڈیو بناتا رہا۔   ڈاکٹر نے خاتون کو دھمکی دی کہ  اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دے گا۔ 

یہ بھی پڑھیںعائشہ عمر کے بعد شعیب ملک کا بیباک اداکارہ  ہانیہ عامر کیساتھ نیا فوٹو شوٹ۔۔تصاویر وائرل
 متاثرہ خاتون کے شوہر نے بیوی سے اداسی کی وجہ پوچھی توخاتون نے سارا واقعہ بیان کر دیا۔پولیس نے خاتون کی شکایت پر ڈاکٹر  کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

خاتون کا طبی معائنہ کروایا گیا جہاں ابتدائی تحقیقات میں خاتون کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: شادی سے ایک دن قبل دلہن نے  محبوب کیساتھ مل کر ایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل 

مزیدخبریں