فیس بک کا سوشل میڈیا صارفین کو ہراساں  کرنے کا اعتراف

Nov 10, 2021 | 13:36:PM
فیس بک صارفین کو حراساں کرنے کا اعلراف
کیپشن: فیس بک فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) فیس بک جس نے اپنا نیا نام میٹا رکھ لیا ہے  نے پہلی دفعہ سوشل میڈیا پر آن لائن ہراساں کئے جانے اور ڈرانے دھمکانے کے واقعات کی  رپورٹ جاری کردی ہے۔

میٹا حکام گلوبل  سیفٹی ہیڈ اینٹی گون ڈیوس اور پراڈکٹ مینجر امیت بھٹا اچاریہ کی طرف سے جاری کئے گئے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ فیس بک پر ہر دس ہزار ویوز میں 14 تا 15 پندرہ مرتبہ جبکہ انسٹا گرام پر ہر دس ہزار ویوز میں 5 تا 6 مرتبہ ہراسانی اور دھمکی آمیزمواد دیکھا گیا ۔

کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ فیس بک صرف اس مواد کودھمکی آمیز تصورکرتی ہے جس کی صارف باقاعدہ رپورٹ کرے۔ جبکہ پالیسی خلاف ورزی پر 9.2 ملین دھمکی آمیز پوسٹوں کو ہمیشہ کے لئے فیس بک سے ہٹا دیا گیا۔

 واضح رہے فیس بک یا میٹا کو وسل بلورفرانسیس ہاؤگن  کے اس بیان کہ فیس بک دنیا بھر میں مزید پرتشدد بدامنی کو ہوا دے گی کیونکہ اس کا الگورتھم انتشار پیدا کرنے والے مواد کی تشہیرہی کے لیے ڈیزائن کیاگیا ہے پر شدید تنقید اور محاسبے کا سامنا ہے۔

انہوں نے وال اسٹریٹ جرنل کی تحقیقات میں اورنوعمرلڑکیوں کےانسٹاگرام کے ضرررساں استعمال سے متعلق دستاویزات فراہم کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:نوٹس بھیجنے والوں نے غلط بندے سے پنگا لے لیا۔۔ شعیب اختر