ملیر کورٹ میں ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا

Nov 10, 2021 | 13:56:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)ملیر کورٹ میں پیشی پر آئے ملزم کی تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر  خودکشی کی کوشش کی۔

 تفصیلات کے مطابق ریسکیو ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالت میں آنے والے عبداللہ نامی ملزم نے تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹ لیا جسے زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

وکلا کا کہنا ہےکہ  ملزم نے واش روم میں جا کر تیز دھار آلے سے اپنا گلا کاٹا جسے وکلا کی مداخلت کے بعد اسپتال لے جایا گیا ۔پولیس نے بتایا ہےکہ ملزم عبداللہ کو  شاہ لطیف تھانے سے ریمانڈ کے لیے عدالت لایا گیا تھا۔
 یہ بھی پڑھیں:      عمرا ن خان کیخلاف گیم نہیں ہو رہی، حکومت مدت پوری کریگی۔شیخ رشید

مزیدخبریں