محکمہ جنگلات نے شکار کیلئے پرمٹ لازم قرار دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ جنگلات نے شکار کیلئے پرمٹ لازم قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنگلات شاہد زمان کا کہنا ہے کہ پرمٹ حاصل کرنے والا فرد ہی شکار کھیل سکے گا۔شکاریوں کو مشروط قواعد وضوابط کے ساتھ شکار کی اجازت دی جائے گی۔ سالہا سال سے بند تحصیلوں میں تیتر اور دیگر کے شکار کی مشروط اجازت دے رہے ہیں۔
منتخب تحصیلوں میں پرمٹ حصول کے لیے آکشن میں حصہ لینا ضروری ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پرمٹ کے اجرا سے شکار کو ریگولیٹ کرنے میں مدد ملے گی۔ پرمٹ کا اجراء غیر قانونی شکار کی روک تھام میں معاون ثابت ہوگا۔متعلقہ تحصیل آفیسر شکاری کا پرمٹ چیک کرنے کا مجاز ہوگا۔شکار کو ریگولیٹ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے۔غیر قانونی شکار کے خاتمے کی مہم میں لوکل کمیونٹی کی معاونت بھی لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پُرسکون، تروتازہ اور ریچارج، آصف علی کی سیمی فائنل سے قبل پتنگ اُڑانے کی ویڈیو وائرل