55 سال سے کم عمر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ نوٹفیکیشن منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 55 سال سے کم عمر اساتذہ کی ریٹائرمنٹ نوٹفیکیشن منسوخ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں حکومتی حکم نامہ کے بعد 235 اساتذہ نے پالیسی کیخلاف ریٹائرمنٹ حاصل کی تھی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے متعلقہ اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے نوٹفیکیشن منسوخ کردیئے ہیں۔ اساتذہ کو متعلقہ اتھارٹیز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔ مذکورہ اساتذہ میں لاہور کے بھی پانچ اساتذہ شامل ہیں۔سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کیلئے 25 سال سروس اور کم سے کم عمر 55 سال ہونا لازمی ہے، حکومتی پالیسی کیخلاف کسی اساتذہ کو ریٹائرمنٹ نہیں دی جاسکتی۔
یہ بھی پڑھیں: ملالہ یوسفزئی کے نکا ح کی ویڈیو سامنے آگئی