ایران میں غیر قانونی داخل ہونیوالے 84 پاکستانی گرفتار

Nov 10, 2021 | 16:52:PM

(مانٹرنگ ڈیسک)غیر قانونی طور پر ایران داخل  ہونے والے 84 پاکستانی گرفتار کر لئے گئے،  گرفتار افراد کو تفتان میں لیویز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران میں گرفتار افراد کو تفتان میں راہداری گیٹ پر لیویز حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ان افراد کو ایران کی حدود میں مختلف سرحدی علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا جو کہ غیر قانونی دستاویزات کے بغیر سفر کر رہے تھے۔

 ایران میں  گرفتار افراد ہونے والے 60 کا تعلق پنجاب، 13 کا خیبر پختون خوا اور 11 کا سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیٹی انڈین ڈرامے میں ایسا کیا دیکھ رہی تھی کہ شاہد آفریدی غصے میں آ گئے

 ابتدائی تفتیش کے بعد تمام گرفتار افراد کو تفتان میں لیویز تھانے منتقل کر دیا گیا ہے تاہم انہیں مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار افراد ملک میں بے روزگاری سے تنگ آ کر روزگار کے لئے غیر قانونی طریقے سے ایران کے راستے یورپ جانے کے خواہش مند تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ امرخان کا ایوارڈز تقریب میں زبردست ڈانس۔۔مداح حیران۔۔ ویڈیو وائرل

مزیدخبریں