پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی۔حکومت کو شکست ہو گئی۔نیازی استعفا دیں۔شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔ اپنے ارکان اور اتحادیوں کے عدم اعتماد کے بعد عمران نیازی کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔انہوں نے کہا مشترکہ اجلاس کو ملتوی کرکے عمران صاحب نے یوٹرن کی اپنی روایت قائم رکھی ۔ اجلاس جلد بازی میں بلانے اور پھر عجلت میں ملتوی کرنے سے حکومت کی غیرسنجیدگی عیاں ہے۔ قانون سازی جیسے حساس اور سنجیدہ معاملے کو بچوں کا کھیل بنادیا گیا ہے۔ محسوس ہوتا ہے کہ گزشتہ روز کی شکست نے حکومت کو اجلاس ملتوی کرنے پر مجبور کیا ہے۔ میدان میں مقابلہ کرنے کے دعوے کرنے والے میدان سے بھاگ گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔عائشہ عمر کے بعد شعیب ملک کا بیباک اداکارہ ہانیہ عامر کیساتھ نیا فوٹو شوٹ۔۔تصاویر وائرل