بھاگ گئے۔۔فواد چودھری صاحب ، ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانے کیلئے آپ کا وقت ہوا چاہتا ہے۔۔مریم اورنگ زیب    

Nov 10, 2021 | 18:43:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے فواد چودھری کی طرف سے پارلیمنٹ کے اجلاس موخر کرنے کے اعلان پر ردعمل میں کہا کہ بھاگ گئے !فواد چودھری صاحب ہمت کرکے سچ بولیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ قانون سازی کیلئے حکومت کے نمبر پورے نہیں ہوئے، اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں، ڈوبتی کشتی سے چھلانگیں لگانے کیلئے آپ کا وقت ہوا چاہتا ہے، اپوزیشن سے بات چیت اور اتفاق رائے پیدا کریں۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب کے پی کے میں آٹھ سال سے حکومت ہے ،اے پی ایس کے بچوں کے والدین کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ پیسے دیکر آپ ان بچوں کو واپس لا سکتے ہیں؟ آپ نے سپریم کورٹ میں شرمناک بیان دیا کہ میں مل لوں گا۔ انہوںنے کہاکہ کیا آپ کو سپریم کورٹ بتائے گی کہ آپکو کیا کرنا ہے؟ ،آپ 8 سال سے خیبر پختون خواہ میں حکومت میں ہیں بتائیں اے پی ایس کے بچوں کے لئے کیا کیا؟ ۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے بتایاکہ ان سے پوچھیں جن کے بچے شہید ہوئے، اس وقت کے وزیر اعظم نے نیشنل ایکشن پلان دیا جسے آپ نے دفن کیا۔
 انہوں نے کہاکہ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے آپریشن ردالفساد اور ضرب عرب دیا۔ انہوںنے کہاکہ جب آپ وزیر اعظم بنے تو آپ نے ان تمام چیزوں کو ختم کردیا، آپ وزیر اعظم ہیں تو کہتے ہیں کہ نواز شریف سے پوچھیں کیا ہوا تھا؟ ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ اب آپ جواب دیں گے 3 سال ہوگئے نیشنل ایکشن پلان آپریشن ردالفساد کا کیا ہوا؟ آپ نے اپنے حصہ کیا کیا؟ آپ بے حس ہیں آپ گھر جائیں، آپ گھر جائیں نواز شریف اب بھی سب کرلے گا پہلے بھی سب کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ملالہ اور عاصر اداکار شاہ رخ کے بڑے مداح نکلے۔۔ تصویر وائرل

مزیدخبریں