(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی کی رکشے سے اترتے ہوئے تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
افغان اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چیف جسٹس آف افغانستان شیخ عبدالحکیم حقانی جس رکشے سے اترے تو اس وقت کوئی پروٹوکول نہ تھا، سڑک بند ہوئی نہ کسی کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑاـ وقت کے چیف جسٹس نے رکشے میں اپنا سفر مکمل کیا اور اپنے سٹاپ پر اتر گئے ۔ اس تصویر کو سوشل میڈیا پر خوب دیکھا جارہا ہے اور صارفین اس تصویر پر تعریفی کلمات تحریر کر رہے ہیں اور ساتھ ہی اس تصویر کو شئیر بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلا سیمی فائنل ۔۔ نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ