جعلی پولیس بن کر لوٹنے والے اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے

Nov 10, 2022 | 09:08:AM
جعلی پولیس بن کر لوٹنے والے اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جعلی پولیس کا روپ دھار کر تاجروں سے پیسے بٹورنے والے دو سگے بھائی اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

مصری شاہ انویسٹی گیشن پولیس نے 2 نوسربازوں توقیر اور شعیب کو گرفتار کرلیا۔ دونوں ملزمان سگے بھائی ہیں جو خود کو پولیس اہل کار ظاہر کرکے تاجروں اور دکان داروں سے پیسے بٹورتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ،سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو مبینہ دہشتگرد گرفتار

   پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے گاڑی، پولیس کارڈ اور یونیفارم برآمد کرلیا گیا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش 40 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کرلیا۔

   ایس پی انویسٹی گیشن سٹی عثمان ٹیپو نے کہا ہے کہ پولیس کی وردی کا تقدس پامال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے۔